19 نومبر 2024 - 09:35
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے بحرین میں نماز جمعہ پر پابندی کی مذمت کی ہے

بحرین کے نامی گرامی عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے نے کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کی طرف سے شیعیان بحرین کی مرکز نماز جمعہ پر پابندی کو "ہفتہ وار جنگ" قرار دیا جس کا مقصد نیتن یاہو اور غلیظ صہیونیت کی خوشنودی حاصل کرنا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، منامہ پوسٹ نے لکھا ہے کہ بحرین کے نامی گرامی عالم دین شیخ عیسی قاسم نے آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں کی طرف سے شیعیان بحرین کی مرکزي نماز جمعہ کے انعقاد پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ آل خلیفہ حکومت کی طرف سے مسجد امام صادق (علیہ السلام)، نماز اور اللہ کی عبادت کے خلاف تشدد آمیز ہفتہ وار جنگ کا مقصد صہیونیت کو خوش کرنا ہے۔ 

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایسا کوئی ہفتہ بحرین میں نہیں گذرتا جس میں روز جمعہ کی آمد پر وزارت داخلہ کی فورسز محلہ "الدراز" کی طرف جانے والے راستوں کو بند نہ کریں اور نماز جمعہ کے لئے مسجد امام صادق (علیہ السلام) کی طرف آنے والے افراد کا راستہ نہ روکیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ انسداد اور ناکہ بندی اس لئے ہے کہ صہیونیوں کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت عالم اسلام کی کوئی بھی اٹھنے والی آوازنہ سنی جائے، حالانکہ صہیونیوں نے ایک بہیمانہ یلغار شرو کر رکھی ہے جو 13 مہینوں سے جاری ہے، اس جنگ میں انسانی اقدار کا پاس نہیں رکھا جاتا اور بین الاقوامی قوانین کو اہمیت نہيں دی جاتی۔ صہیونی فلسطینیوں کے خلاف ایسی جنگ لڑ رہے ہیں جس کی تباہکاروں سے بچے اور بوڑھے محفوظ نہیں اور فلسطینی باشندوں کو گروہ در گروہ بے گھر کیا جاتا ہے۔

شیخ عیسی قاسم نے مزید کہا: آل خلیفہ کے سیکورٹی ادارے نمازیوں کو مسجد تک نہیں پہنچنے دیتے اور اگر کوئی مسجد کے احاطے میں داخل ہوجائے، تو ان پر جنگی گولیاں اور دم گھونٹنے والی گیس کے شیل داغے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ہفتہ وار پراکسی، طالمانہ، مضحکہ خیز، احم‍قانہ اور حقیرانہ جنگ ہے، یہ جنگ مذموم اور ناقابل قبول ہے، جس نے دینی آزادیوں کو نظر انداز کر دیا ہے اور لوگوں کے مذہبی جزبات کو مشتعل کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ غاصب صہیونی ریاست کے ابراہیم معاہدے کے تحت چار عرب ریاستوں نے تسلیم کیا ہے جن میں بحرین کی آل خلیفہ ریاست بھی شامل ہے۔

اطلاعات کے مطابق، بحرینی وعوام نے حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل شہید سید حسن نصر اللہ کی یاد میں مورخہ 4 اکتوبر کو مجلس فاتحہ کا انعقاد کیا جس کے بعد، خلیفی حکمرانوں نے مسجد امام صادق (علیہ السلام) میں نماز جمعہ کی بپائی پر پابندی لگا دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110